بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے، حریت رہنما الطاف بٹ

بھارت مقبوضہ کشمیر قتل عام منصوبہ
۰۳ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۴۹ شام

 سرینگر (92 نیوز) حریت رہنما مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

حریت رہنما الطاف بٹ نے کہا مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ دنیا بھارت کو کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے سے روکے۔

دوسری طرف حریت رہنما اسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

انکا کہنا تھا شادی کی سالگرہ کے روز یاسین ملک کو گرفتار کیا گیا ،گرفتاری کو چار ماہ ہو گئے۔ یاسین ملک کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا جارہا ہے ۔

مشال ملک کا کہنا تھا بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمریوں کی جدوجہد میں شدت توآسکتی ہے کمی نہیں ، وادی میں ہرجگہ بھارتی فوجی کیمپس بنا دیے گئے ۔ دنیا بھر میں بھارتی مظالم کی بات ہورہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوعیاں کیا ہے ،کشمیر کے حالات بہت نازک ہو چکے ہیں۔

مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی بربریت کے خلاف پوری دنیا میں آوازیں اٹھ گئی ہیں۔ معاملے کوسلامتی کونسل میں اٹھانے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز