Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت عالمی سطح پر کورونا سے تیسرا سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا

بھارت عالمی سطح پر کورونا سے تیسرا سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا
August 21, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت عالمی سطح پر کورونا سے تیسرا سب سے زیادہ متاثر ملک بن گیا۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ بھارتی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کےمطابق بھارت بھر میں جمعہ کو 68 ہزار 8 سو اٹھانوے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 29 لاکھ پانچ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں مزید نو سو تراسی افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد چون ہزار آٹھ سو انچاس ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جب کہ بین الاقوامی سطح پر تیسرا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔ عالمی فہرست میں امریکا پہلے برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔