بھارت سے مذاکرات کے دروازے بند،اب صرف کشمیر اور کشمیری ہیں ،شیخ رشید

بھارت مذاکرات دروازے بند کشمیر کشمیری شیخ رشید لاہور ‏ ‏92 نیوز وفاقی وزیر ‏ وطن ‏ مودی ‏ فاشٹی ازم ‏ مسلمان ‏ پاکستان ‏
۲۲ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۴۲ شام

لاہور (92 نیوز)وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کے دروازے بند ہوچکے  ہیں ، اب صرف کشمیر اور کشمیری ہیں ، وطن کیلئے جان دینے والوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ، تاریخ ثابت کرے گی مودی نے فاشسٹ ازم  کی بدترین مثال قائم کی ہے ، آج بھارت کے مسلمان بھی پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیر زندگی اور موت ہے یہ مسئلہ نہیں چھوڑیں گے، ہٹلر مودی نے لمحہ فکریہ پیدا کردیاہے، عمران خان نے کشمیر کا زوردار مقدمہ لڑا، وہ 200 فیصد کمیٹڈ آدمی ہے ۔

بھارت نے امن اور مذاکرات کو اہمیت نہیں دی ، وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ ریلوے سے 4 بلین کا خسارہ کم کیا،ہمارے پاس کچھ نہیں بچتا 18 ارب روپے کا فیول ہے، ایک روپے کی پرچیز نہیں کی ،24 ٹرینیں 6 فریٹ ٹرینیں چلائی ہیں ،2 نئے ٹریک متعارف کروائیں گے،ایک کوچ خالی رکھیں گے تاکہ کسی مسئلے پر ٹرین کو منزل مقصود تک پہنچا دیں۔

تازہ ترین ویڈیوز