بھارت اپنا رویہ بنے ، شاہ محمود قریشی ، بغیر ثبوت الزامات عائد کئے گئے ، تہمینہ جنجوعہ

شاہ محمود قریشی ، تہمینہ جنجوعہ
۱۶ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۲۷ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے منفی اور جھوٹے پراپیگنڈے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  بھارت کو کھری کھری سنا دیں، جبکہ سیکرٹری خارجہ نے بھی بغیر ثبوت الزامات پر بھرپور جواب دے دیا۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا  بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے کی پالیسی ترک کرے ، اپنا رویہ بدلے  اور بغیر ثبوت الزامات عائد نہ کئے جائیں  ۔

دوسری جانب امریکی ناظم الامور کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ  سے ملاقات  ہوئی ، جس میں  پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور پلواما حملے پر تبادلہ خیال  کیا گیا ۔

تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت بےبنیاد الزامات لگائے ، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کو بریفنگ بھی دی گئی ۔

پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے منفی پراپیگنڈے پر  بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب  کر کے   الزام تراشی پر شدیداحتجاج اور مراسلہ دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز