Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب

بھارت آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب
January 11, 2021

سڈنی (92 نیوز) بھارت اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز بھارت کو جیت کیلئے 309 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8 وکٹیں درکار تھیں۔ آسٹریلوی کپتان اور وکٹ کیپرٹم پین نے اہم مواقع پر تین بھارتی بلے بازوں کے کیچ ڈراپ کیے۔

چائے کے وقفے تک پانچ وکٹیں گرنے پر آسٹریلیا کو جیت کی امید پیدا ہوئی تاہم روی چندر ایشون اور ہنوماویہاڑی آسٹریلین باؤلرزکے سامنے ڈٹ گئے۔

پانچویں دن کے اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹیں گنوا کر 334 رنز بنائے۔ ایشون 128 اور ویہاڑی 161 گیندوں کا سامنا کرکے ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، چوتھا اور آخری ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔