بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہو گئے

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ واہگہ بھارت
۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اجے بساریہ براستہ واہگہ بھارت جائیں گے۔

پاکستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان نے بھارتی انتہاءپسند ، دہشتگرد اور غاصبانہ اقدامات کے جواب میں احسن اقدام کیا۔ دشمن کو بتا دیا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اِس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔ بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں ، کشمیر اور کشمیری عوام اہم ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز