Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد ہے

بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد ہے
March 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد ہے ، سرپرست اعلیٰ پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن وحید احمد نے بھارتی میڈیا کےپراپیگنڈہ کوغیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔ وحید احمد کا کہنا تھا کہ  بیماریاں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بھارتی پھل اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کی ، گزشتہ 3سال سے بھارت سے ٹماٹر درآمد نہیں کیے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پھل اور سبزیوں کی پیداوار میں خودکفیل ہے اور بھارت سے سبزیوں اور پھل کی درآمد کی ضرورت نہیں۔ وحید احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہےجبکہ کشمیر سمیت حل طلب مسائل پر بھارتی ہٹ دھرمی میں خود بھارت کا نقصان ہے۔