Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کی 150 سے زائد خواتین کے ہمراہ کرتارپور آمد

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کی 150 سے زائد خواتین کے ہمراہ کرتارپور آمد
March 9, 2020
 شکرگڑھ (92 نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن سنگھ کی بیوی پریمیت کور کی 150 سے زائد خواتین کے ہمراہ کرتارپور آمد ہوئی۔ پرمیت کور نے راہداری کھولنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دنیا بھر سے یاتریوں کی کرتارپور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ پرمیت کور نے کرتارپور کا دورہ کیا۔ پرمیت کور کے ہمراہ ایک سو پچاس سے زائد خواتین کا جتھہ تھا۔ اس موقع پر پرمیت کور کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے پر پاکستانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔ کھلے عام آزادی سے گردوارہ کرتارپور میں پہنچ کر درشن کرانا پاکستان کا بڑا کارنامہ ہے۔  بھارتی پنجاب ، وزیر اعلیٰ ، اہلیہ ، 150 ، خواتین ، کرتارپور جتھے نے ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ پربندھک کمیٹی کی جانب سے جتھے کے شرکا کو تحائف دیئے گئے۔