بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے نریندر مودی کی سازشوں کو بے نقاب کردیا


‏ پروفیسر اشوک سوین‏
16 فروری, 2019 6:33 شام

ممبئی (92 نیوز)پلوامہ حملے کے بعد خود بھارت سے ہی الزامات  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر عائد کئے جانے لگے ، بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے نریندر مودی کی سازشوں کو بے نقاب کردیا۔

بھارتی پروفیسر اشوک سوین کی ٹویٹس نے وزیراعظم نریندر مودی کی سازشوں کو بے نقاب کردیا، ان کا کہنا ہے کہ  یقین ہے کہ کشمیر حملے کی آڑ میں اب مودی کنٹرول لائن پر پاکستان کے ساتھ شدید انداز میں الجھے گا،یہ کشیدگی مودی کو الیکشن میں فائدہ دے گی۔

اشوک سوین لکھتے ہیں کہ 2002 میں مودی نے گودرا ٹرین سانحے میں 59 لاشوں کو استعمال کیا اور الیکشن جیتا ، اب پلوامہ واقعے کو بھی استعمال کرتے ہوئے ماضی والا ڈارمہ دوہرا رہے ہیں۔

بھارتی پروفیسر کا کہنا ہے کہ اڑی واقعے پرمودی نے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی ، پلوامہ واقعے کے بعد وہ اور ان کا گینگ خاموش کیوں ہے۔

پروفیسر نے مزید کہا کہ مودی سوچ کر نہیں بولتے، دریائے سندھ کا رخ موڑنا حقیقت میں ممکن ہی نہیں ہے۔

واضح رہے پروفیسر اشوک سوین نے دسمبر  2018میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن سے 5ماہ قبل مودی سرکار فسادات یا بم دھماکے کراکے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.