بھارتی پائلٹ چھوڑ کر غلطی نہیں کی ، پھر پکڑ لیں گے ، شیخ رشید

شیخ رشید
۰۲ مارچ, ۲۰۱۹ ۶:۳۰ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے  شیخ رشید  نے کہا کہ بھارتی پائلٹ چھوڑ کر پاکستان نے ہر گز غلطی نہیں کی ، پھر پکڑ لیں گے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خوبصورت اسٹروک کھیلا ہے ، بھارت سے جب بھی جنگ ہو گی آخری ہو گی  اور ہم بھارت کی چتا جلا دیں گے ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے ، بھارت کا ایک بھی چپہ  ہمارے میزائل کی رینج سے باہر نہیں ۔

وزیرریلوے  نے پاکستانی میڈیا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نہیں لڑنا چاہتی تھی، ان کے ٹی وی اینکر لڑ رہے تھے، بھارت کے 400چینل مل کر بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے۔

تازہ ترین ویڈیوز