Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کورونا وائرس کا شکار
August 3, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،  بھارتی وزیر داخلہ کو نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کروایا دیا گیا ہے۔

امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں اپنی بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان تمام افراد سے درخواست کرتا ہوں جو گزشتہ چند روز کے دوران مجھ سے قریب رہے، وہ خود کو سب سے علیحدہ کرکے اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

ادھر ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون وزیر کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئی جبکہ تامل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ بھی کورونا کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔