بھارتی وزارت خارجہ نے طیارے گرنے ، پائلٹ لاپتہ ہونے کی تصدیق کر دی


ترجمان بھارتی وزارت خارجہ
۲۷ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۱۵ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے طیارہ گرنے اور پائلٹ لا پتہ ہونے کی تصدیق کر دی ۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے  تصدیق کی کہ ایل او سی پر  بھارت کی پاکستانی شاہینوں سے جھڑپ ہوئی تھی  جس میں ایک طیارہ گرا اور پائلٹ لاپتہ ہو گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے محض ایک منٹ کی  پریس بریفنگ دی گئی جس میں طیارہ گرنے اور پائلٹ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی ۔

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے صحافیوں  کے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیے گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز