Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی میڈیا پھر بے نقاب، جھوٹ اپنے ہی گلے پڑ گیا

بھارتی میڈیا پھر بے نقاب، جھوٹ اپنے ہی گلے پڑ گیا
November 19, 2020
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی میڈیا پھر بے نقاب ہو گیا ۔ جھوٹ اپنے ہی گلے پڑ گیا۔ مودی کے بھارت کا جھوٹا میڈیا آزاد کشمیر میں کارروائی کی خبریں چلاتا رہا۔ بھارتی ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے پول کھول دیا۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں کارروائی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں کسی قسم کی کوئی فوجی کارروائی نہیں کی۔ آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائی کی بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ بھارتی میڈیا جو خبریں چلا رہا ہے ان میں کوئی صداقت نہیں۔