Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون شدید زخمی

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون شدید زخمی
December 11, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) بھارت کی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی ہتھیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور دشمن کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 ادھر بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی اور ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔ لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی بھارتی فورسز کا نشانہ ہے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے۔ بھارت کی پے در پے اشتعال انگزیزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر فعال کیا جائے۔