بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کے سبزکوٹ سیکٹر میں فائرنگ، 70 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی


بھارتی فورسز ، لائن آف کنٹرول ، سبزکوٹ سیکٹر ، فائرنگ، 70 سالہ ، بزرگ خاتون ، زخمی
20 اگست, 2020 10:20 شام

 راولپنڈی (92 نیوز) بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے سبزکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے خوئی گاؤں کی 70 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی۔

تازہ ترین ویڈیوز