بھارتی فورسز کی ایل او سی پر تتہ پانی سیکٹر  پر گولہ باری  ، دو بزرگ شہری شہید

بھارتی فورسز ‏ ایل او سی ‏ ‏ تتہ پانی سیکٹر ‏ گولہ باری ‏ دو بزرگ شہری شہید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز پاک فوج ‏ آئی ایس پی آر ‏
۱۸ اگست, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۹ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی جس سے  تتہ پانی سیکٹر کے گاؤں ناگرے  کے دو بزرگ شہری شہید ہو گئے ۔

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو راکٹوں اور گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو معصوم شہری شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 75 سالہ لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔ جن کا تعلق گاؤں ناگرئے سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا گیا، پاک فوج نے فائرنگ کرنے والی دشمن کی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجیوں کے ہلاک جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز