بھارتی فوج کی چکوٹھی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد شہید

بھارتی فوج
۱۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۱۵ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا، بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس سے خاتون سمیت 2افراد شہید جبکہ  4 زخمی ہو گئے ۔

آئی  ایس پی آر کے مطابق چکوٹھی سیکٹر میں سویلین آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ  سے خاتون نوشاد بی بی اور شہری غلام حسین شہید ہوا جبکہ زخمیوں میں راجہ محمود، زاہدہ بی بی، غلام محمد اور محمد ذاکر شامل ہیں ۔

آئی  ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز