بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، خاتون سمیت دو شہری شہید

بھارتی فوج ‏ ایل او سی ‏ راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز نکیال رکھ چکری سیکٹرز ‏
۳۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) بھارت  خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا، بھارتی فوج کی ایل او سی کے نکیال، رکھ چکری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت دوشہری شہید ہوگئے، دو خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے  ،پاک فوج کی طرف سے دشمن کو کرارا جواب دیا گیا۔

بھارت لائن آف کنٹرول پر اپنی اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا ، ایل او سی پر  بلا اشتعال فائرنگ روز بروز بڑھنے لگی ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال، رکھ چکری سیکٹرز شہری آبادی  پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید جبکہ  دو خواتین سمیت 3 شہری شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عسکری ترجمان کے مطابق پاک فوج نے  بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا اور دشمن کی گنوں کو خاموش کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز