بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، سپاہی نعمت ولی شہید

بھارتی فوج ایل او سی اشتعال انگیزی سپاہی نعمت ولی شہید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ جنگی جنون ‏ بھارت کی فوج ‏ معاہدے کی خلاف ورزی ‏ پاک فوج ‏ آئی ایس پی آر
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۶ دن

راولپنڈی ( 92 نیوز ) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی فوج کی جانب سے ایل او سی  پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی گئی ، بھارتی فورسز نے  ایل او سی  پر بروہ اور چڑی کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے  سپاہی نعمت ولی شہید ہو گئے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز نے  سول آبادی کو نشانہ بنایا ، فائرنگ سے گاؤں  سریاں کی دو خواتین زخمی ہوئیں  جب کہ پاک فوج کا ایک سپاہی  نعمت ولی مادر وطن پر قربان ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے  فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے  بھارتی فوج کی کئی چوکیں تباہ کر دیں  ، متعدد بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز