بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر شہید کر ڈالا

کراچی
۰۳ اگست, ۲۰۱۹ ۳:۰۳ شام

 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے نام پر شہید کر ڈالا۔

مقبوضہ کشمیر میں ہر گرزتے دن کے ساتھ بھارتی فوج کے مظالم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نہتے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے مودی سرکار نے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کر دی۔

 ضلع بارامولا کے قصبے سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا جبکہ شوپیاں میں بھی ایک نوجوان بھارتی بربریت کا نشانہ بن گیا۔

اطلاعات کے مطابق سوپور میں بھارتی فوج کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزاحمت پر ایک بھارتی فوجی بھی زخمی ہوا۔

دوسری جانب بھارتی سرکار کی جانب سے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر کشمیر چھوڑنے کا کہا گیا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ وادی کے لوگ کافی پریشانی کا شکار ہیں ۔ خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے ضروریات زندگی کی اشیا ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز