بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ، پراوین ساہنے

بھارتی فوج ‏ انسداد عسکریت پسندی ‏ پراوین ساہنے ‏ نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز مودی سرکار ‏
۱۰ اگست, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ شام

نئی دہلی  ( 92 نیوز) مودی سرکار کے منہ پر طمانچہ،بھارت کا  حقیقت پسند طبقہ حقائق سامنے لانے لگا، سابق بھارتی  فوجی،مصنف اور صحافی پراوین ساہنے  نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی فوج انسداد عسکریت پسندی آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

پراوین ساہنے  نے لکھا کہ  ہم نے اپنی فوج کو دور جدید کی جنگ کیلئے ناکارہ بنا دیا ، آج ایک دور جدید کی جنگ ہمارے چہرے کو گھور رہی ہے،مودی حکومت پر پاکستان کیساتھ معنی خیز گفتگو کیلئے چین اور روس کا دباؤ ہے۔

پراوین نے مزید کہا کہ روس اور چین اعتماد سازی نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، مودی حکومت کیلئے جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔

پراوین کی جانب سے مودی سرکار کو ایک بار پھر اس کی فوج کی اصلیت دکھا ئی گئی ہے جب کہ  پاکستان نے اس کا عملی نمونہ 27 فروری کو دو بھارتی طیارے گر اکر دیاتھا۔

بھارتی طیارے جے ایف تھنڈر سے گرائے ، ڈی جی آئی ایس پی آر

رواں سال 27 فروری کو پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیا تھا  جب پاکستانی ائیر فورس نے دشمن کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے  جبکہ ہر لمحے  پاکستان کو  دھمکیاں دینے والے بھارت کی پوری فوج  پاک آرمی کا بال بھی بیکا نہ کر سکی ۔

پاک ائیر فورس نے دو انڈین طیارے پاکستانی حدود میں مار ے ، ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر جب کہ دوسرے کا مقبوضہ کشمیر میں گرا ۔ پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز