Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فوجیوں کی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوجیوں کی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے کشمیری نوجوان شہید
August 12, 2020
 سرینگر (92 نیوز) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ سفاک بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ بےگناہ نوجوان کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کا ظلم و ستم جاری ہے۔ ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں سفاک بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری جوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ کشمیری کو ضلع پلوامہ کے علاقے کامرازیپورہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے کا محاصرہ، جھوٹا آپریشن جاری ہے۔