Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بے گناہ کو شہید کردیا

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک اور بے گناہ کو شہید کردیا
September 22, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسزکی ریاستی دہشت گردی جاری ہے،بربریت کی تازہ کارروائی میں سفاک بھارتی فوجیوں نے ایک اور بے گناہ کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوان کو ضلع بڈگام کے علاقے چرارِ شریف میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا،قابض فوجیوں علاقےکے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی ۔

اس دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا،دوسری جانب قابض فورسز سرینگر، شوپیاں اور پلوامہ سمیت متعدد علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔