بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے اغوا کیا، بھارتی میڈیا


بھارتی فضائیہ خلائی مخلوق بھارتی میڈیا نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارتی حکمران ‏ کلاؤڈ تھیوری ‏ ایلین تھیوری ‏ سخوئی 30 ‏ سی 130 ‏
۰۹ جون, ۲۰۱۹ ۴:۱۰ شام

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی حکمران اور بھارتی میڈیا کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ، بھارتی طیارے کی گمشدگی کو ایک ہفتہ گزرا تو بھارتی میڈیا نے انوکھا دعویٰ کر دیا کہا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کو خلائی مخلوق نے اغوا کیا ہے۔

بھارت کے پردھان متری کی کلاؤڈ تھیوری کے بعد پیش ہے بھارتی میڈیا کی ایلین تھیوری۔ انڈین ایئر فورس کا طیارہ اے این 32 گذشتہ پیر کو اروناچل پردیش جاتے لاپتہ ہوگیا تھا، جسے بھارت کے ایک چینل نے خلائی مخلوق کی کارستانی قرار دے دیا ہے۔

بدقسمت طیارے پر عملے کے ارکان سمیت 13 افراد سوار تھے جس کی تلاش کیلئے انڈین ایئرفورس نے سخوئی 30 اور سی 130 بھی روانہ کیے، مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

بھارتی فضائیہ  نے لاپتہ طیارے کی اطلاع دینے والے کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں بھی بھارت کا ایک اے این 32 طیارہ چنائی کے قریب لاپتہ ہوا تھا جس کی تلاش کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا تھا تاہم چوبیس روز تک جاری اس کارروائی میں بھی طیارے کا کوئی نام و نشان نہیں ملا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز