Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیارپور میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ  بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیارپور میں گر کر تباہ
May 8, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی فضائیہ کا ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ مگ 29 طیارہ  بھارتی پنجاب کے علاقے ہوشیارپور میں گر کر تباہ ہوا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ معمول کی ٹریننگ فلائٹ پر تھا کہ اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ زیر تربیت پائلٹ طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھا اور مگ 29 پنجاب کے شہر ہوشیارپور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔