Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کورونا سے صورتحال بگڑتی جا رہی ہے لیکن بھارتی حکومت کا رویہ بے رحمانہ ہے ، مشعال ملک

بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کورونا سے صورتحال بگڑتی جا رہی ہے لیکن بھارتی حکومت کا رویہ بے رحمانہ ہے ، مشعال ملک
May 5, 2021

سرینگر (92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کورونا سے صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے لیکن بھارتی حکومت کا رویہ بے رحمانہ ہے۔

مشعال حسین ملک نے ویڈیو پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کرونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔ دو لاکھ سے زائد مقبوضہ کشمیر میں کرونا کیسز ہیں۔ پچیس سو سے زائد کشمیری کرونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ کورونا کے چار ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہیلتھ کی سہولیات موجود نہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ٹوٹل 250 وینٹیلیٹر موجود تھے۔ بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دئیے۔ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے۔ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی۔ دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔