بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائے گی

سمجھوتہ ایکسپریس
۱۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۰۴ دن

ممبئی  ( 92 نیوز) بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ آج سنائےگی، بھارتی عدالت نے پاکستانی خاتون کی بطورگواہ پیش ہونےکی عرضی ملنے کے بعد فیصلہ موخر کیا تھا۔

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کی سماعت بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کی عدالت میں ہوئی تھی ۔

عدالت نے 11 مارچ کو فیصلہ سنانا تھا  مگر متاثرہ پاکستانی  شہری نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے سے متعلق اہم ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے درخواست خصوصی عدالت میں  دائر کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تفتیشی ایجنسی نے سوامی اسیم آنند سمیت انتہا پسند ہندوؤں کو مورد الزام ٹھہرایا تھا ۔

دوہزار سات میں سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے دھماکے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، مرنے والوں میں اکثریت پاکستانیوں کی تھی ۔

تازہ ترین ویڈیوز