بھارتی شہر ممبئی میں مون سون کا طوفانی اسپیل، 300 ملی میٹر بارش ہوئی


بھارتی شہر ، ممبئی ، مون سون ، طوفانی ، اسپیل، 300 ملی میٹر بارش
06 اگست, 2020 4:50 شام

 ممبئی (92 نیوز) بھارتی شہر ممبئی میں مون سون کا طوفانی اسپیل شروع ہو گیا۔ 12 گھنٹے میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشیں آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے پیش نظر ممبئی ہائی کورٹ نے آج کے دن کی تمام مصروفیات معطل کر دی ہیں۔

گزشتہ روز بھی بارشوں اور 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں نے زندگی کو مفلوج کئے رکھا۔ درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل گھنٹوں تک منقطع رہی۔

مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز