بھارتی شہر دہلی سمیت دیگر شہروں میں زہریلی اسموگ کا راج

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۱:۵۶ شام

نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی شہر دہلی فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آ گیا۔ دہلی سمیت دیگر شہروں میں زہریلی سموگ کا راج ہے۔ سانس کی خطرناک بیماریوں کے باعث  ہزاروں افراد موت کے منہ میں جانے لگے۔

بھارتی شہر دہلی میں فضائی آلودی خطرناک صورت اختیار لر گئی۔ شہر میں زہریلی سموگ نے شہریوں کا کھلی فضا میں سانس لینا مشکل کر دیا۔

پاکٹ امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں پھیلی سموگ بھارتی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں کروڑوں لوگ سانس ، گلے، آنکھوں اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

بھارت میں پچھلے کچھ عرصہ سے فصلوں کے فضلے کو جلانے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

اسکے علاوہ دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کا بے دریغ استعمال بھی بھارتی فضا کو زہریلا بنانے میں اہم کرادر ادا کر رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز