بھارتی شہر بھیونڈی میں تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم،10افراد ہلاک


Indian Building Collaps
21 ستمبر, 2020 12:08 شام

ممبئی ( 92 نیوز)  ممبئی سے متصل بھارتی شہر  بھیونڈی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں   10 افراد ہلاک جب کہ درجنوں کے ملبے تلے دب گئے۔

حکام کےمطابق بھارتی شہر میں  گرنے والی عمارت کے ملبےسے 20 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق عمارت کو پہلے ہی خطرناک قرار دے دیا گیا تھا جس کے بعداکیس خاندانوں میں سے بیشتراس عمارت کو چھوڑ چکے تھے۔

حکام کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والی شدید بارشوں کے سبب عمارت مزید کمزور ہو گئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز