بھارتی ریاست راجستھان میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پر اسرار ہلاکت


بھارتی ریاست راجستھان میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پر اسرار ہلاکت
09 اگست, 2020 6:20 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت میں اقلیتیں تو اقلیتیں، ہندو  بھی محفوظ نہ رہے ،  ذرائع کے  مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ۔

فاشسٹ مودی کے بھارت میں پہلے ہندوؤں انتہا پسنددوں کی جانب سے اقلتیوں کے لئے زمین تنگ کردی گئی تھی، مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی تھی ، اب  پناہ گزین ہندوؤں کے لئے بھی بھارت میں کوئی جگہ نہیں ۔ پاکستان سےجانے والے  11ہندؤ پناہ گزینوں کی راجستھان کے ضلع جودھپور میں پراسرار انداز میں موت واقع ہوگئی۔

پولیس حکام واقعے کو خودکشی کا رنگ دے کر کیس کو دبانے کی کوشش کرنے لگے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اورجائے واقعہ پر اعلی افسران پہنچ گئے ہیں ، معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ دیسو تھانہ کے لوڑتا علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ابھی تک موت کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق زہریلی گیس یا زہریلا کھلانا کھانے سے موت کا ہوسکتی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق تمام افراد ہندو پناہ گزین تھے جو پاکستان سے  منتقل کرکے اس علاقے میں آباد ہوئے تھے،یہ لوگ اچلاوتا گاوں میں کھیتی کا کام کرتے تھے ۔کھیت کے قریب ایک فام ہاؤس میں رہ رہے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز