بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر میں مسلمانوں کا بڑا مذہبی اجتماع



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۱ شام

نیو دہلی (92 نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بلند شہر میں مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دو کروڑ بھارتی مسلمانوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا مقصد بھارتی مسلمانوں میں دین اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنا اور معاشرتی مسائل کو شریعت کے مطابق حل کرنا تھا۔

اجتماع میں بھارت کے تمام بڑے علمائے کرام شریک ہوئے جبکہ اجتماع میں بھارتی ریاست مسلمانوں کا ساتھ دیتی نظر نہیں آئی۔

مذہبی اجتماع کے تمام تر انتظامات مسلمانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت  کئے۔ کھانے، پینے سے لے کر سکیورٹی تک کے معاملات مسلمانوں نے خود سنبھالے۔ پولیس اہلکار بھی اس اجتماع کے دوران کہیں نظر نہیں آئے۔



تازہ ترین ویڈیوز