بھارتی دہشتگرد ایجنسی را کے سلیپر سیل کا رکن گرفتار


بھارتی دہشتگرد بھارتی دہشتگرد ایجنسی بھارتی دہشتگرد ایجنسی را سلیپر سیل کراچی 92 نیوز انسداد دہشتگردی ونگ
15 جولائی, 2020 3:04 شام

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے نے بھارتی دہشتگرد ایجنسی  را کے سلیپر سیل کے ایک کارندے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے را کے دہشتگردوں کو رقم فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، سلیپر سیل کارندہ 14 ماہ بھارت میں دہشتگردی کی تربیت بھی لے چکا ہے  ، انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی بڑی کارروائی  ، کراچی سے بھارتی دہشتگرد ایجنسی را کے سلیپر سیل کا اہم رکن ظفر گرفتار  کرلیا ، ایم کیو ایم لندن کا ملزم بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ  میں ملوث ہے جب کہ بھارت میں 14 ماہ  کی دہشتگردی کی ٹریننگ بھی لے چکا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ظفر کو دہلی میں محمود صدیقی گروپ نے عسکری تربیت دلوائی ، ملزم محکمہ فائر بریگیڈ میں سرکاری ملازم ہے اور بم بنانے کے ساتھ جدید ہتھیار چلانے کا بھی ماہر ہے ۔

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کا بھی پردہ چاک کردیا، را سلیپر سیل کو فنڈز فراہم کرنیوالے منی ایکسچینج کمپنی کے دو ملزموں کو  بھی گرفتار کرلیا۔

ملزم صفیان کمپنی کا ڈائریکٹر اور جاوید میمن مینجر ہے ،حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملک دشمن عناسر  کو رقم فراہم کی جا رہی تھی ، ملزموں کے ساتھیوں کی تفٖصیلات تمام ائیرپورٹس پر فراہم کر دی گئی ہیں  ، گرفتار ملزموں سے اسلحہ ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جب کہ ایف آئی اے نے  مقدمہ بھی درج لیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز