بھارتی دراندازی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس


بھارتی دراندازی سیاسی و عسکری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی وزیراعظم عمران خان
۲۷ فروری, ۲۰۱۹ ۶:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی دراندازی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس ہوا۔

بھارتی دراندازی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت کے غیر معمولی اجلاس میں حالات مزید کشیدہ ہونے پر شرکاء نے اظہار تشویش کیا ۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو فورسز کے بروقت ری ایکشن پر بریفنگ کے دوران بھارتی طیاروں کی دراندازی کی متعدد کوششوں سے آگاہ کر دیا گیا ۔

اجلاس میں بھارت کو ایک بار پھر امن کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آرمڈ فورسز کے فوری ری ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا بھارت کو دراندازی کا جواب دینے کیلئے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں ۔ فیصلوں پر عملدرآمد سے قبل قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔

اجلاس کے دوران متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں غیر معمولی فیصلوں پر عملدرآمد ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز