بھارتی خلائی مشن کی ناکامی ، فواد چوہدری کے مودی پر تنقید کے نشتر

اسلا م آباد (92 نیوز) چاند پر بھیجا گیا بھارتی مشن ناکام ہونے پر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے “ مودی ” پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔
وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بھارتی وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نریندر مودی نے خلائی مشن پر غریب قوم کے 900کروڑ روپے لگا دیے لیکن حاصل وصول کچھ نہ ہوا۔
Surprised on Indian trolls reaction, they are abusing me as I was the one who failed their moon mission, bhai hum ne kaha tha 900 crore lagao in nalaiqoon per? Ab sabr kero aur sonah ki koshish kero #IndiaFailed
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2019
9 سو کروڑ کے ضیاع پر لوک سبھا کو مودی سے سوال پوچھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا مودی سیٹیلائٹ کمیونی کیشن پرایسے بھاشن دےرہے تھے جیسے خلانورد ہوں۔ ان کا ٹویٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کھلونا چاند کے بجائے ممبئی میں اتر گیا۔
Modi g is giving Bhashan on Sattelite communication as he is actually an astronaut and not politician, Lok Sabha shld ask him QS on wasting 900 crore Rs of a poor nation… https://t.co/48u0t6KatM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 6, 2019
انہوں نے کہا بھارتی مجھے دھمکارہے ہیں جیسے ان کے چاند مشن کومیں نے ناکام بنایا ہو۔