بھارتی حیدرآباد، خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے 4 ملزم مقابلے میں ہلاک


بھارتی حیدرآباد، خاتون ڈاکٹر، زیادتی ، قتل، 4 ملزم، مقابلے میں ہلاک، 92 نیوز
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۹ شام

حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر پریانکا ریڈی کو ہوس کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے چاروں مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

نریندر مودی کا بھارت خواتین کے لیے جہنم بن گیا، حیدرآباد شہر میں 27 سالہ خاتون ویٹرنری ڈاکٹر پریانکا ریڈی  کی عصمت دری اور قتل میں ملوث چاروں مبینہ ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق چاروں زیر حراست ملزمان کو جمعہ کی صبح جائے واردات پر لیجایا گیا تھا۔ اس دوران ملزمان نے  اسلحہ چھین پر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

ملزمان کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو کندھے پر اٹھایا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں مٹھائیاں کھلائیں۔

درندگی کا نشانہ بننے والی خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ آخر کار اس کی بیٹی کی روح کو سکون مل گیا ہے۔ دوسری جانب  ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے مبینہ انکاؤنٹر کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز