Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی حکومت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری

بھارتی حکومت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری
April 17, 2021

ممبئی (92 نیوز) بھارتی حکومت نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اطلاع دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کے میچ ایک ہی شہر میں کرائے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

پاکستانی صحافیوں کو بھی ویزے دئیے جائیں گے تاہم شائقین کیلئے ویزوں کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا۔

بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بھی پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کے حوالے سے بھی آّگاہ کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزوں اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں یقین دہانی نہ کرانے پر آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر یکم اپریل کو بی سی سی آئی نے یقین دلایا تھا کہ معاملہ جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر، نومبر، میں بھارت میں شیڈول ہے۔