بھارتی جنگی جنون کیخلاف چین بھی میدان میں آگیا


ترجمان دفتر خارجہ چین
۲۰ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۵۸ دن

بیجنگ ( 92 نیوز) بھارتی جنگی جنون کیخلاف چین بھی میدان میں آ گیا، بھارت کو کشیدگی  بڑھانے کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے ڈالا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر بھی مثبت ردعمل دیے اور کہا چین کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پر مسرت ہے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شرکت پر فریم ورک طے شدہ ہے۔

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی جنگی جنون پر کہا کہ بھارت کشیدگی کو ہوا دینے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، امید ہے تحمل سے کام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کی جائے گی ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا علاقائی امن و سلامتی کا انحصار دونوں ممالک کے مابین مستحکم تعلقات پر ہے ۔

چینی ترجمان نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال کا بھی مثبت جواب دیا ، ان کا کہنا تھا چین کو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پر مسرت ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں علمبردار کی حیثیت رکھتا ہے ،سی پیک پر تیسرے فریق کی شمولیت سے متعلق مشاورتی عمل میں شرکت کیلئے تیار ہیں ۔

چین کا کہنا ہے سی پیک پر تیسرے فریق کی شرکت سے متعلق فریم ورک طے شدہ ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز