بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ، ائیرہیڈ کوارٹرز میں پر وقار تقریب


PAF 2 بھارتی جارحیت ‏ منہ توڑ جواب ‏ ائیرہیڈ کوارٹرز ‏ پر وقار تقریب ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز ‏ امیر الفلک ‏ دہشتگردی کے خلاف جنگ ‏ پاک فضائیہ
۲۷ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر  ائیر ہیڈ کوارٹرز میں  پر وقار تقریب  کا اہتمام کیا گیا ۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع و تحفظ کے لئے ہر وقت ، ہر طرح سے تیار ہے ، پاک فوج کے جوان حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہیں ۔

امیر الفلک نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار اہم رہا ، پاکستان کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ،  معاشی حالات کی وجہ سے ٹیکنالوجی کے حصول میں مشکلات ہیں ۔

ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان  نے کہا کہ  پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا ، کشمیریوں کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاک فوج کی بہترین کار کردگی عشروں کی محنت کی مرحون منت ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز