Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی جارحانہ چالیں خطے کا امن وسلامتی تباہ کر سکتی ہیں ، وزیر اعظم

بھارتی جارحانہ چالیں خطے کا امن وسلامتی تباہ کر سکتی ہیں ، وزیر اعظم
May 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ بھارتی جارحانہ چالیں  خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہیں،  آرایس ایس اوربی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پرمبنی ہیں۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  بھارتی تسلط کیخلاف اہل کشمیر کی مزاحمت کشمیریوں پر بھارتی جبر و بربریت کا براہ راست نتیجہ ہے ، آر ایس ایس اور بی جے پی کی سفاک پالیسیاں سنگین خطرات سے بھرپور ہیں۔ عالمی برادری بے عملی ترک کرے اس سے پہلے کہ بھارت کی کوئی احمقانہ حرکت جنوبی ایشیاء کے امن و سلامتی کو تاراج کردے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو نشانہ بنانے کیلئے کسی جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کا جواز تراشنے کی پیہم کوششوں کے بارے میں دنیا کو خبردار کرتا آیا ہوں۔ جنگ بندی لکیر کے آر پار "دراندازی" کے تازہ ترین اور بے بنیاد بھارتی الزامات اسی خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔

رابطہ کیجیے