Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا

بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا
August 28, 2019
سرینگر (92 نیوز) بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا ۔ ہر سو موت کے سائے ، گولیوں کی ترتراہٹ کا راج ہے۔ بدترین پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ کم نہ ہو سکا۔ ہر روز سری نگر سمیت وادی بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ آزادی کے فلک شگاف نعرے آج بھی فضا پر حاوی ہیں۔ بھارتی فورسز پرامن مظاہرین کو کچلنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتی ہے۔ گولیاں، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے ہر روز درجنوں افراد زخمی ہو رہے ہیں۔ بھارتی حکومت اپنے مجرمانہ اقدامات کو چھپانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے۔ اسپتالوں سے ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جا رہے جبکہ زخمیوں کو بھی فوری فارغ کرنے کے احکامات ہیں۔ بھارت نواز سیاستدان بھی مودی حکومت کے عتاب کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ وادی کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی تاحال نظربند ہیں جنہیں نہ اپنی والدہ سے اور نہ بیٹی سے ملنے دیا جا رہا ہے۔ بےجا پابندیوں پر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی پھٹ پڑی ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ کو خط میں لکھتی ہیں کشمیریوں کو جانوروں کی طرح قید رکھا گیا ہے۔ سچ بولنے پر مجھ سے بھی جنگی مجرم جیسا برتاؤ کیا جارہا ہے۔