بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں ، افواج پاکستان


بھارتی آرمی بھارتی آرمی چیف غیر ذمہ دار منہ توڑ جواب افواج پاکستان راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز ‏ مقبوضہ کشمیر
۲۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۸ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز ) بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں پر  افواج پاکستان نے کرارا  جواب دیتے ہوئے  کہا کہ بھارتی  عسکری قیادت کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں ، کوئی مہم جوئی کی گئی تو اس کے علاقائی امن پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔

بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں کا افواج پاکستان نے  واشگاف الفاظ میں جواب دے دیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت  ایک فالس فلیگ آپریشن کے لئے ڈرامے کی تیاری کر رہا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا غیر سنجیدہ بیان کشمیر میں صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی کا ثبوت ہے ،  بھارت مقبوضہ کشمیر  میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، دراندازی کا الزام مس ایڈونچر کے لئے بہانہ تلاش کرنے کی کوشش ہے ، جعلی فلیگ آپریشن کی کوشش کے علاقائی امن پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے ۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشتگردی کے مبینہ کیمپوں کا الزام جعلی فلیگ آپریشن کےلیے بہانہ ہے، جعلی آپریشن کی کوشش کے علاقائی امن پرسنگین نتائج مرتب ہوں گے، مسلح افواج کسی بھی جارحیت یا مس ایڈونچر کا ہرقیمت پربھرپور جواب دیں گی۔

تازہ ترین ویڈیوز