Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں

بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں
July 7, 2019
 لندن (92 نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے کے لیے ٹیموں کا انتخاب ہو گیا۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ گروپ اسٹیج میں بھارت کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہی۔ آسٹریلیا 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، میزبان انگلینڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہی۔ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز 9 جولائی کو ہو گا۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت  اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔