Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بڑے دنوں بعد خوشی کا موقع آیا، بلاول بھٹو کا بختاور کے نکاح پر ٹویٹ

بڑے دنوں بعد خوشی کا موقع آیا، بلاول بھٹو کا بختاور کے نکاح پر ٹویٹ
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بختاور کے نکاح پر ٹویٹ کیا، لکھا کہ بڑے دنوں بعد خوشی کا موقع آیا۔

بلاول بھٹو نے  پیغام میں اپنی ہمشیرہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔  انہوں نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے ہماری والدہ بختاور کی شادی کے مناظر دیکھ رہی ہوں گی۔ دعا ہے بختاور اور محمود چودھری نئی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہیں۔