بچے بھی تیراکی کے شوق میں کسی سے پیچھے نہیں

بچے تیراکی شوق پیچھے
۱۶ اگست, ۲۰۱۹ ۷:۴۶ شام

 لاہور (92 نیوز) موٹاپا کسی کو بھی پسند نہیں، ہرکوئی چاہتا ہے کہ اس کا جسم اور وزن قد کے مطابق توازن میں رہے۔ فنٹس کے اس جنون میں بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں، وہ سوئمنگ کرکے خود کو چاک وچوبند اور دبلا پتلا بنانا چاہتے ہیں۔

وزن گھٹانا اور صحت مند نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہے۔ شہری خود کو فٹ رکھنے کے لئے دیگر وزرشوں کے ساتھ ساتھ سوئمنگ بھی کرتے ہیں۔ ایسے میں بچے بھی پیچھے نہیں رہے، ان کا کہنا ہے تیراکی فٹ رکھتی ہے۔

پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے چیف کنسلٹنٹ محمد شاہد کہتے ہیں کہ پہلے لوگوں کو سوئمنگ کی افادیت کا اندازہ نہیں تھا لیکن اب باقاعدہ ٹریننگ لیکر روزانہ کی بنیاد پر سوئمنگ کرتے ہیں۔

سوئمنگ جہاں جسم کو تروتازہ رکھتی اور گرمی کے قہر سے بچاتی ہے وہیں پٹھوں کی حرکت سے جسم میں موجود فیٹ بھی برن ہوتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز