بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری


بونیر ، لینڈ سلائیڈنگ، ملبے ، مزدوروں ، امدادی کارروائیاں
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۴:۳۳ شام

پشاور (92 نیوز) بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

بونیر کے علاقے بامپوخہ میں گزشتہ روز ماربل مائننگ کے دوران 30 افراد ملبے تلے آ گئے تو 9  افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ 10 زخمی افراد کو اسپتال منقتل کیا گیا جبکہ دیگر افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

حادثے میں جان بحق 4 افراد کا تعلق بونیر، 2 لنڈی کوتل جبکہ ایک کا تعلق سوات سے ہے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 2 مقامات پر آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے تاہم امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز