Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بورس جانسن کو لیری بلے کو منانا پہلا اہم ترین چیلنج ہوگا

بورس جانسن  کو لیری بلے کو منانا پہلا اہم ترین چیلنج ہوگا
July 25, 2019
لندن ( 92 نیوز) ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے مکین بدلتے رہتے ہیں، تھریسامے کے بعد بورس وزیراعظم ہاؤس کے نئے مالک بن چکے ہیں، برطانیہ کے اس معروف ترین مکان کا اصل مکین لیری بلا ہے، جسے منانا ان کے لئے پہلا اہم ترین چیلنج ہو گا۔ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ یعنی وزیراعظم ہاؤس لندن کا مشہور ترین گھر ہے، وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کے مکین بھی بدلتے رہتے ہیں، اس وقت بورس جانسن یہاں کے مالک ہیں۔ نومنتخب وزیراعظم کو جہاں ملکی چیلنجز کا سامنا ہے وہیں ان کیلئے اپنے نئے گھر کے پرانے باسی کو متاثر کرنا بھی ضروری ہے۔ برطانیہ کا مشہور ترین بلا لیری  2011 سے چوہوں کے چیف شکاری کے عہدے پر براجمان ہے ، اُس وقت کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون لیری کے بہت بڑے پرستار اور دیوانے رہ چکے ہیں۔ سفید اور بھورے رنگ کا امتزاج لیے لیری دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے  مزاج  بھی اتنے ہی تیز ہیں، تھریسا مے کے دور میں لیری اور سابق وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے بلے پامرسٹن کی لڑائیاں خوب میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔ لیری کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تین لاکھ سے زائد فالورز بھی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ بورس جانسن کی ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے اس پرانے باسی کے ساتھ بن پاتی ہے یا نہیں۔