بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا


بنگلہ دیش، پہلے ٹیسٹ ، قومی کرکٹ ٹیم ، اعلان ، کل ، لاہور ، 92 نیوز
31 جنوری, 2020 10:52 شام

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کل بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز  جیتنے کے لیے کمر کس لی، قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے بنگال ٹائیگرز سے دو،دو ہاتھ کرنے سے پہلے پریکٹس میچ میں خوب جان ماری، بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کل بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز