بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سکیورٹی وفد راولپنڈی ‏92 نیوز کراچی اور لاہور ‏ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ‏ ذرائع ‏ چار رکنی بنگلہ دیشی وفد ‏ سکیورٹی انتظامات ‏ اطمینان کا اظہار ‏
۲۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۸ شام

راولپنڈی (92 نیوز)کراچی اور لاہور کا دورہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  کاسکیورٹی وفد راولپنڈی پہنچ گیا ،  جہاں وہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا  ۔

ذرائع کے مطابق چار رکنی بنگلہ دیشی وفد نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، بنگلہ دیشی سکیورٹی وفدنے سب سے پہلے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔

وفد نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا ، پی سی بی حکام اور سکیورٹی اداروں نے بنگلہ دیشی وفد کو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالےسے بریفنگ دی ۔

بنگلہ دیشی وفد واپسی پر اپنے کرکٹ بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گا ،  بنگلہ دیشی خواتین ٹیم اور انڈر16ٹیم کا دورہ پاکستان اسی ماہ طے ہے جبکہ بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کو اگلے سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز