بنگلہ دیش ٹیم کے کوچ بلے بازوں سے پر امید


بنگلہ دیش راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز
06 فروری, 2020 12:00 دن

راولپنڈی ( 92 نیوز) بنگلہ دیش ٹیم کے ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نےراولپنڈی ٹیسٹ کیلئےاپنے پتے شو کر دیے ، پاکستان کیخلاف  بنگلہ دیش ٹیم اپنے بلے بازوں پر بھروسہ کرے گی ،رسل ڈومینگو کا کہنا ہے ہم پاکستانی باؤلرز کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیں گے  ۔

پاکستان کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے بنگلہ دیش ٹیم نے صف بندی شروع کردی،ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے اپنے بلے بازوں سے بڑی اننگز کی امیدیں باندھ لیں،ایک انٹرویو میں رسل ڈومینگو کاکہنا تھا کہ انہیں یقین ہے  راولپنڈی ٹیسٹ میں انکی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بالکل مختلف نظر آئے گی ۔

رسل ڈومینگو  کے مطابق ڈومیسٹک سیزن میں بہترین پرفارمنس دینے والے  کپتان مومن الحق،تمیم اقبال،محمد متھن،سومیا سرکار اورلٹن داس پاکستانی باؤلرزکا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔

انکاکہنا تھا کہ سیف حسن اور تمیم اقبال اننگز اوپن کرسکتے ہیں۔ نجم الحسین شنٹو نمبر تین،مومن الحق نمبر چار،لٹن داس پانچویں ،ریاض چھٹے اور لٹن داس ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں ۔

رسل ڈومینگو کاکہنا تھا پاکستان کی فاسٹ اور اسپن بالنگ لائن اپ زبردست ضرور ہے  تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ  ہم یاسر شاہ سمیت کسی بھی باؤلرکوخود پر حاوی نہ ہونے دیں۔

تازہ ترین ویڈیوز